12 فروری 2014 - 20:30
اوبامہ کے بیان پر روس کا شدید رد عمل

روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر بارک اوباما کے اس بیان پر، جس میں انھوں نے بحران شام کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہےاپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر بارک اوباما کے اس بیان پر، جس میں انھوں نے بحران شام کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے، اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزنڈر لوکاشوویچ نے بارک اوباما کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، شام کی صورت حال کو بخوبی سمجھتا ہے اور ماسکو کو اس بات پر حیرت ہے کہ روس کے موقف کو کیوں تبدیل کرکے پیش کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے سلسلے میں قرارداد کے مسودے پر روس کی مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے ایکبار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ واشنگٹن، شام میں فوجی کاروائی سے متعلق اپنے حق کو محفوظ سمجھتا ہے۔ جبکہ روس نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا بحران، فوجی طریقے سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا اور اس بحران کو سفارتی طریقے سے مذاکرات کے ذریعے ہی، حل کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲